جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارٹی قائد مولانا فضل الرحمان کو سیاسی چشمہ قرار دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی چشمہ ہیں، اس لیے ہر کوئی ان کے پاس آرہا ہے۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی ملاقاتوں میں موجودگی سے لگتا ہے کہ ان ملاقاتوں میں اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد شامل ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جے یو آئی سربراہ کو انگیج کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں، ایک ہفتے میں فضل الرحمان سے دو بڑی یعنی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔