پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانلسرز کی تعیناتی نہ ہونے سے اساتذہ اور دیگر عملہ پریشانی میں مبتلا ہوگیا، یونیورسٹیوں کے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔
لاہور کالج وویمن یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں ہیں، جس کی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستقل وائس چانسلر ہی اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں بجٹ کی منظوری دیتے ہیں، موجودہ وائس چانسلر اجازت کے بغیر بجٹ کی اجازت نہیں دے سکتے۔
دوسری جانب وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا کام وزیراعلیٰ پنجاب خود دیکھ رہی ہیں۔ میرٹ پر اور قابل افراد ہی یونیورسٹی کے وائس چانسلرز لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔