• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی و جاپانی باشندوں پر 5 سال میں کتنے حملے ہوئے؟ تفصیل سامنے آگئی

قومی اسمبلی اجلاس میں چینی اور جاپانی باشندوں پر 5 برس کے دوران ہونے والے حملوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں 24-2020 کے درمیان چینی اور جاپانی باشندوں پر حملوں کی تفصیل پیش کی۔

تفصیل میں بتایا گیا کہ سندھ میں چینی اور جاپانی باشندوں پر 3 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 5 غیرملکی اور 5 مقامی افراد جاں بحق ہوئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے، جن میں 3 افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔

قومی اسمبلی کو بتایا کہ کے پی میں چینی اور جاپانی باشندوں پر حملوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، 17 چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19 مقامی لوگ شہید ہوئے۔

وزارت داخلہ نے تفصیل میں بتایا کہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں خفیہ معلومات پر 2208 آپریشن کیےگئے، خفیہ آپریشنز میں 89 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 328 کو گرفتار کیا گیا۔

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کا داخلہ روکنے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد تنظیموں کےلیے اسلحہ اور مواد کی منتقلی روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید