• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد کپور خاندان کی خواتین کے کام پر پابندی؟ کرشمہ کی لب کشائی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کپور فیملی کی اسٹار اداکارہ کرشمہ کپور نے خاندان کی خواتین پر شادی کے بعد کام پر پابندی سے متعلق دعووں پر لب کشائی کردی۔      

حال ہی میں کرشمہ کپور نے ذاکر خان کے ٹاک شو "آپ کا اپنا ذاکر" میں شرکت کی، جہاں وہ اپنے ساتھی ججز ٹیرنس لیوس اور گیتا کپور کے ساتھ نظر آئیں۔ 

اس موقع پر کرشمہ نے اپنے خاندان کے بارے میں ایک مشہور دعوے پر بات کی جس میں کہا گیا کہ کپور خاندان کی خواتین شادی کے بعد کام نہیں کر سکتیں۔

کرشمہ کپور نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "یہ سب باتیں ہیں کہ مجھے اجازت تھی یا نہیں۔ جب میری والدہ اور نیتو آنٹی کی شادی ہوئی، تو یہ ان کا اپنا انتخاب تھا کہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں اور بچوں کی پرورش کرنا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے کیریئر پہلے ہی بہت اچھے تھے۔ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "شممی انکل اور ششی انکل کی بیویوں، گیتا بالی جی اور جینیفر آنٹی، نے شادی کے بعد بھی کام کیا۔ تو یہ کہنا غلط ہے کہ کپور خاندان میں شادی کے بعد خواتین کام نہیں کر سکتیں یا کپور خاندان کی لڑکیاں کام نہیں کر سکتیں۔ ایسی کوئی بات نہیں تھی۔"

انٹرٹینمنٹ سے مزید