• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز اینڈ اسٹونز کو صنعت کا درجہ دیکر لاکھوں ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں: عبدالعلیم خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جیمز اینڈ اسٹونز سے متعلق تمام اداروں کو فعال اور بامقصد بنانا ہو گا۔

عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم کی اسٹیرنگ کمیٹی برائے جیمز اینڈ اسٹونز کا اجلاس ہوا جس میں نجی شعبے کی مشاورت سے قیمتی پتھروں سے متعلق مسائل کی ترجیحی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس کے دوران قیمتی پتھروں کے لیے لاجسٹک، کوریئر سروسز اور پاکستانی سفارت خانوں سے مارکیٹنگ کی بھی تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں جیمز اینڈ اسٹونز میں بہتری لانے کے لیے بھارت اور دیگر ملکوں سے تقابلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین اسٹیرنگ کمیٹی عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے آن بورڈ ہو کر جیمز اینڈ اسٹونز کے لیے متفقہ پالیسی تشکیل دیں۔

انہوں نے حکومتی پالیسی بنانے کے لیے سب کمیٹی بھی قائم کر دی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کے دوران کہا کہ جیمز اینڈ اسٹونز کو ریگولیٹ کرنے اور شفافیت لانے کی ضرورت ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ جیمز اینڈ اسٹونز کو صنعت کا درجہ دے کر لاکھوں ڈالرز کمائے جا سکتے ہیں، شعبے کی ری اسٹرکچرنگ اہم ترین ہے، مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم آئندہ 6 ماہ میں اس شعبے میں عملی اور واضح پیش رفت چاہتے ہیں، جیمز اینڈ اسٹونز کے لیے ہمیں متفقہ ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، شعبے کی بہتری کے لیے تجاویز کو جَلد حتمی شکل دے کر پالیسیاں تشکیل دینی ہیں، جیمز اینڈ اسٹونز کا ایک چھتری تلے ہونا اور باقاعدہ اسٹرکچر بننا بہت ضروری ہے، پیٹرولیم انڈسٹری اور کامرس کی وزارتوں کے افسران کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ جیمز اینڈ اسٹونز سے وابستہ کاروباری افراد کو حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد دیں گے، پرائیویٹ سیکٹر بھی آئندہ 2 دن میں سفارشات کو حتمی شکل دے۔

قومی خبریں سے مزید