• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید