• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مثبت کام کیا: یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ـــ فائل فوٹو
 چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ـــ فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہیومینٹیرین فورم نے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا مثبت کام کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ہیومینٹیرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف کا کردار واضح ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام کیا گیا، پی ایچ ایف کا مثبت کام عوام کے سامنے ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین سینیٹ پی ایچ ایف کے ساتھ ہوں، یہ رپورٹ پی ایچ ایف کی 44 رکن تنظیموں کی شاندار کارکردگی کی عکاس ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ہرشہری کو ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع دینے کا نظریہ پیش کیا، سیلاب جیسی قدرتی آفات پورے خطے کو تباہ کر سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید