• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو آہ اِن کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا ہوگئی۔ 

منگل کو سنائی سزا کے مطابق انہیں 2020 اور  2022 کے درمیان 181 بار غیر قانونی طور پر اینستھیٹک ڈرگ (پروپوفول) کے استعمال کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ یو آہ اِن کو یہ منشیات پروفیشنل کلینکس میں کاسمیٹک پروسیجر کی آڑ میں دی جاتی تھیں۔ 

استغاثہ نے2021 کی ٹیلی ویژن سیریز ہیل باؤنڈ سے مشہور ہونے والے اداکار کو چار سال کی سزا کا مطالبہ کیا تھا لیکن سیول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے انہیں ایک سال جیل کی سزا کا حکم سنایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید