متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہنگامہ آرائی کرنے والے بنگلادیشی افراد کیلئے معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے حالیہ فسادات میں ملوث بنگلادیشیوں کو معاف کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق 3 بنگلادیشی افراد کو فسادات بھڑکانے پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی، جبکہ 53 دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بنگلادیشی کو اجتماع میں شرکت پر 11 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ ہنگامہ آرائی اور غیرقانونی اجتماعات کے مجرموں کی سزا منسوخ کرکے انھیں ملک بدر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ملوث افراد کی امارات سے بیدخلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اماراتی اٹارنی جنرل نے کہا عوام کو اماراتی قوانین کے مطابق اختلافی اظہار رائے کا حق بھی حاصل ہے۔