بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی بھارتی نژاد برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی وژن پرسنالٹی جیسمین والیا کے ساتھ رومانی ملاقاتوں کی افواہوں کے درمیان انکی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سربیا سے اتوار کو ممبئی واپس پہنچ گئیں۔
انھوں نے بھارت پہنچنے کے حوالے سے اپنے ٹرپ کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جبکہ نتاشا نے اپنے طیارے کے سفر کی سیلفی بھی شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی میں ہاردیک پانڈیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ اداکارہ و ماڈل نتاسا اسٹینکووچ میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ جس کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ اپنے آبائی وطن سربیا چلی گئی تھیں۔
دریں اثنا پانڈیا اور 29 سالہ پرکشش برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کی ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔