• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹور وینیسلینڈ کی دورۂ غزہ کے بعد گواہی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، جوزپ بوریل

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص اقوام متحدہ کے خصوصی کو آرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ پیس پراسیس ٹور وینیسلینڈ (Tor Wennesland) کی جانب سے غزہ کے دورے کے بعد دی گئی گواہی کو نظر انداز نہیں کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر اس کے بعد بھی جنگ بندی نہیں ہوتی تو اس کا مطلب ہے، مہلک تباہی، محرومی اور وبا۔ معصوم متاثرین، اسرائیلی یرغمالی اور فلسطینی شہریوں کی کبھی نہ ختم ہونے والی سنگین گنتی۔ غزہ میں زندگی کے امکانات کو تباہ کرنے والی جنگ۔ 

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ پیس پراسیس ٹور وینیسلینڈ نے غزہ کے دورے کے بعد جو اپنی آنکھوں دیکھی پہلی رپورٹ دی۔  اس میں بتایا گیا ہے کہ آج، میں غزہ سے واپس آیا ہوں اور وہاں میں نے خود، دشمنی کے تباہ کن اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہاں تباہی کا پیمانہ بہت زیادہ ہے۔ انسانی ضروریات بہت زیادہ اور بڑھ رہی ہیں اور شہری اس تنازع کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید