• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی ایران میں پھانسیوں کی تعداد بڑھنے پر تشویش، سزائے موت روکنے کا مطالبہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اقوام متحدہ نے ایران میں پھانسیوں کی تعداد بڑھنے پر اظہار تشویش کیا ہے اور عالمی ادارے کے ماہرین نے ایران سے سزائے موت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ایران رواں برس اب تک 400 سے زائد افراد کو پھانسی دے چکا، پھانسی دیئے گئے افراد میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے مطابق صرف اگست میں 81 افراد کو پھانسی دی گئی جبکہ جولائی میں 45 افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔ 

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 41 افراد کو منشیات کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ منشیات کے جرم میں سزائے موت عالمی معیار کی خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید