• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس معطلی، اسرائیلی وزیراعظم نے برطانوی حکومت کے فیصلے کو شرمناک قرار دیدیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ۔ فوٹو: فائل
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ۔ فوٹو: فائل

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کیلئے جاری کیے گئے 350 میں سے 30 لائسنس معطل کر دیے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانوی حکومت کے فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا۔

ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس شرمناک فیصلے سے اسرائیل کا حماس کو شکست دینے کا عزم تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو 1200 لوگوں کو مارا، جن میں 14 برطانوی شہری بھی تھے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ کے ہتھیار ساتھ ہوں نہ ہوں، اسرائیل یہ جنگ جیتے گا اور مشترکا مستقبل محفوظ بنائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید