• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ترنول میں بارش کے جمع پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں بارش کے جمع پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث بارشوں کا پانی کھڑا تھا، بھائی پھسل کر پانی میں ڈوبنے لگا تو اسے بچانے کےلیے 2 بہنوں نے چھلانگ لگادی۔

حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تینوں بچےڈوب کرجاں بحق ہوگئے، لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید