• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کلچر اور مہمان نوازی سے بہت خوش ہوں: امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم---فائل فوٹو
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم---فائل فوٹو 

کراچی میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا ہے کہ کراچی آئے کم وقت ہوا ہے مگر پاکستان کے کلچر اور مہمان نوازی سے بہت خوش ہوں۔

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے مزار قائد پر حاضری دی۔

اس موقع پر انہوں نے مزارِ قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسکاٹ اربوم نے کہا کہ امریکا قائدِ اعظم کے متحد، جمہوری اور خوش حال پاکستان کے وژن کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس کے ذریعے مشترکہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹیں گے، میری کوشش ہے کہ معاشی تعلقات اور لوگوں سے تعلقات کو مضبوط بناؤں، تعلیم اور کاروبار کے مواقع بڑھانا چاہتا ہوں۔

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے دورے پر کافی لوگوں سے ملنا چاہتا ہوں، پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے خیالات سے مستفید ہونا چاہتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید