• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایسٹ کمپلین سیل میں پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل


کراچی میں ایسٹ کمپلین سیل میں پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

اپنے خلاف درج شکایت کے سلسلے میں کمپلین سیل آنے والے اہل کار سے ایک خاتون اہل کار کو 50 ہزار روپے سے زائد رشوت کا مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں متاثرہ اہلکار نے کہا کہ میرے پاس صرف 30 ہزار روپے ہیں۔

اس حوالے سے  کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی نے اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ رشوت لینے میں ملوث تمام اہلکاروں کو  معطل کر کے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

متاثرہ اہلکار اپنے خلاف درج شکایت کے سلسلے میں کمپلین سیل گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید