• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری محبت کی دو شادیوں کے بعد کیا تیسری کا بھی ارادہ رکھتے ہیں؟


رہنما تحریکِ انصاف، سابق صوبائی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور دونوں شادیاں ’لَو میرج‘ ہیں۔

حال ہی میں فواد چوہدری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے تازہ ملکی، معاشی و سیاسی صورتِ حال پر کھل کر بات کی۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاست ہو ہی نہیں رہی ہے، جب سیاست ہو گی تو سیاسی طور پر متحرک بھی نظر آؤں گا، فی الحال اپنے ایک تعلیمی پروجیکٹ میں مصروف ہوں۔

پوڈ کاسٹ کے دوران سابق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے سوئمنگ اور جم بہت کیا تھا، اب یہ روٹین چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کا بالکل شوق نہیں ہے، میں گاڑی نہیں چلاتا نہ مہنگی ترین گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے، گھومنے کا بہت شوق ہے، میں نے ساری دنیا گھوم رکھی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں، آلو، دال اور گوشت سے بنی غذائیں بہت شوق سے کھاتا ہوں، میں خود کچھ پکا نہیں سکتا مگر سب سے چھوٹی بیٹی کے کہنے پر اب سوچ رہا ہوں کہ کوکنگ کروں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے بتایا کہ میں نے دو شادیاں کی ہیں، دونوں محبت کی شادیاں ہیں، تیسری کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میری تین بیٹیاں ہیں۔

پاکستان کی نواجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مایوس نہ ہوں، ایک نہ ایک دن حالات ضرور ٹھیک ہوں گے، مشکل کے کچھ ماہ یا سال ہیں پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید