صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سعودی شہزادی لطیفہ بنتِ عبدالعزیز السعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے شہزادی لطیفہ بنتِ عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ پاکستان نے شہزادی لطیفہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کامران ٹیسوری کے ترجمان کے مطابق گورنرسندھ نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے اور شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔