• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ون ڈے کپ: سرفراز احمد ڈولفنز کے مینٹور مقرر

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈولفنز کا مینٹور مقرر کر دیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اچھے پلیئرز سامنے لائیں جو پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا، ڈومیسٹک میں جب ڈیوٹی ہو گی وہ انجام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بھی میں دستیاب ہوں، میں مینٹور کے ساتھ کھیلتا ہوا بھی دکھائی دوں گا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ میں نے ورکنگ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے، انڈر 19 کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کریں گے، وقت کے ساتھ سب ہو جائے گا، ابھی مجھے لگتا ہے کہ میں کھیل سکتا ہوں، جب تک کھیل سکتا ہوں کھیلتا رہوں گا۔

ڈولفنز کے مینٹور نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک سیکھنے کا مرحلہ ہے، میں کھلاڑی کے ساتھ ساتھ رہ کر سیکھوں گا، اپنے تجربے سے ہم اچھے پلیئرز سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی ہیں، یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ابھی کھیلنا ہے یا نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید