• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی صدر نے 57 بنگلا دیشی قیدیوں کو معافی اور ملک بدر کر دیا

صدر شیخ محمد بن زاید النہیان --- فائل فوٹو
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان --- فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے صدر نے57 بنگلا دیشی قیدیوں کو معاف کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق شیخ حسینہ کے خلاف یو اے ای میں احتجاج کرنے پر بنگلا دیشی شہریوں کو طول قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے منگل کے روز ان بنگلا دیشیوں کو معاف کر دیا ہے، جنہوں نے سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

معاف کیے جانے والے قیدیوں کو اب متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید