حکومت اور اپوزیشن نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کردی۔
رانا ثنا اللّٰہ کی قیادت میں حکومتی وفد اختر مینگل کو منانے ان کے پاس پہنچا۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اختر مینگل کا فیصلہ نہ صرف ان کے حلقے کے عوام بلکہ حکومت کےلیے بھی سرپرائز ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختر مینگل کے پاس آئے ہیں۔ بیٹھ کر بات کریں گے۔ کوشش ہے ان کی ناراضی کو دور کیا جائے اور ساتھ لے کر چلا جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ استعفیٰ کسی مسئلے کا حل نہیں، پارلیمان میں رہیں، آواز اٹھائیں اسی سے مسائل کا حل نکلے گا۔