• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان --- فائل فوٹو
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان --- فائل فوٹو

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی 12 سال بعد پہلی بار ترکیے کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

یہ مصری صدر اور ترک صدر کے درمیان 12 سال میں پہلی صدارتی سطح کی ملاقات ہو گی۔

ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کو تمام پہلوؤں سے جانچا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تعاون کو فروغ دینے کے ممکنہ مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالفتاح السیسی نے مصر کے صدر کی حیثیت سے 2012 میں ترکیہ کا آخری دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور مصر کے تعلقات 2013ء میں سابق مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے پر منقطع ہو گئے تھے۔

رواں سال کے آغاز میں فروری میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک دہائی سے شدید کشیدہ تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا و اہم قدم بڑھاتے ہوئے مصر کا دورہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید