الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔
ای سی پی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں، اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔