• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر


سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سپریم کورٹ میں 16 سے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی ہے، صرف گزشتہ 15 روز میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق زیر التوا کیسز میں 33 ہزار 269 سول اور 10 ہزار 335 فوجداری اپیلیں ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا ازخود نوٹسز کی تعداد 28 ہے جبکہ 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

قومی خبریں سے مزید