• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ڈی جی خان میں ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا افتتاح کرینگی

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

صوبۂ پنجاب کے 3527 اسکولوں میں آج سے ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اس سلسلے میں ایک روزہ دورے پر ڈی جی خان پہنچ گئیں۔

ڈی جی خان شہر میں ریلوے روڈ، کچہری روڈ، اسپتال روڈ پر دکانیں و مارکیٹیں بند کردی گئیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گی۔

وزیراعلیٰ اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز آرٹس کونسل میں قبائیلی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر برائے تعلیم سکندر حیات نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور میں نیوٹریشن پروگرام شروع ہو گا۔

سکندر حیات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا افتتاح کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید