شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ کا کہنا ہے کہ آج کل پاکستان میں اپنے ہی ملک و قوم کے بارے میں مایوس کن اور بکواس باتیں کرنا فیشن بن گیا ہے۔
علی سفینہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی پاکستان کے خلاف کوئی بکواس بات نہیں کروں گا۔
اداکار نے کہا کہ ہم لوگ اپنے ہی لوگوں کے خلاف باتیں کرتے رہتے ہیں، کبھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف، کبھی سیاستدانوں کے خلاف، کبھی کرکٹرز کے خلاف اور کبھی فنکاروں کے خلاف، کسی کو تو بخش دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمارے ملک میں ہر بندہ اس وقت کیوں اتنے غصّے میں ہے؟
علی سفینہ نے یہ بھی کہا کہ ہم اخلاقیات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں، ہر کسی سے لڑ رہے ہیں، ابھی حال ہی میں پاکستان کی جانب سے ایک سٹیلائٹ خلا میں بھیجا گیا اس پر بھی سب لوگ منفی تبصرے کرتے نظر آئے، بھئی جو چیزیں ملک میں اچھی ہو رہی ہیں ان پر خوشی کا اظہار کرنا چاہیے، ہر چیز پر تنقید اچھی بات نہیں۔