• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا امکان نہیں: محکمۂ موسمیات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں وسطِ ستمبر تک بارش کا کوئی امکان نہیں، بارش سے متعلق فی الحال پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ کے علاقے تھر پارکر، عمر کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں آج اور کل ہلکی بارش ہو سکتی ہے، مون سون ہوائیں وسطِ ستمبر سے سندھ سے واپس لوٹنے لگتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں ستمبر گرم گزرتا ہے، اکتوبر میں بھی موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ اکتوبر میں ہیٹ ویوز کا بھی امکان ہوتا ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید