• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا بی جے پی میں شامل ہوگئے

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

رویندا جدیجا کی اہلیہ، ریوابا جدیجا، نے اپنے شوہر کی بی جے پی میں شمولیت سے متعلق شوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریوابا جدیجا بھارتی شہر جام نگر سے بی جے پی کی رکن اسمبلی ہیں، انہوں نے بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کے دوران اپنے اور اپنے شوہر کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں، جن میں وہ بی جے پی کی رکنیت کے کارڈز کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریوابا جدیجا نے 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2022 میں جام نگر سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی، جہاں انہوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کرشن بھائی کرمور کو شکست دی۔

یاد رہے کہ 35 سالہ رویندرا جدیجا نے بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024  کے فائنل میں جیت کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید