پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر اور ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
حبیبہ کے نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی، مشتاق احمد نے بیٹی کا نکاح خود پڑھایا۔ رخصتی کی تقریب 20 ستمبر کو ہوگی۔
مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔
سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے سمیت والدین کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دی۔