• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القادر کیس میں جج صاحب بھاگ رہے ہیں، ضمانت کو سن نہیں رہے ہیں، علیمہ خان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ القادر کیس میں جج صاحب بھاگ رہے ہیں، ضمانت کو سن نہیں رہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ سنگجانی میں جلسہ ہوگا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو خواتین کے ساتھ ظلم ہوا، عالیہ حمزہ پر بہت ظلم ہوا، ان کو متعدد جیلوں میں گھمایا گیا۔ 

انھوں نے کہا کہ اب بھی عالیہ حمزہ کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو مائیں نکلی تھیں، 8 ستمبر کو بھی نکلیں گی۔ 

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کے لائف اسٹائل کی قیمت ہم سب کو بھگتنا ہوگی۔

اس موقع پر عالیہ حمزہ نے کہا کہ میرا قائد کبھی نہیں کہے گا کہ مجھے آزاد کراؤ۔ 8 ستمبر پاکستان کو بچانے کا دن ہے، اس روز تحریک کا اعلان ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید