• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری ٹیکسوں کے باعث اگست، 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 25.68 فیصد کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بھاری ٹیکسوں کے باعث اگست ، 2024میں سیمنٹ کی فروختمیں 25.68فیصد کمی ۔ اگست 2024کے دوران سیمنٹ کی فروخت 25.68فیصد کم رہی۔ مجموعی فروخت 3.366ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اگست کے دوران 4.528ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.752 ملین ٹن رہی جو اگست 2023 کی 3.798 ملین ٹن فروخت سے 27.54 فیصد کم رہی۔ اگست 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ 13ہزار 857 ٹن رہی جو اگست 2023کی 7لاکھ 30ہزار 755ٹن ایکسپورٹ سے 16فیصد کم رہی۔

بزنس سے مزید