• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں پولیس نے رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم ماجد کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے 2018 ء میں رینجرز اہلکار فواد حسین کو شہید کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی ملزم 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید