• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردی و انتشار پھیلانے والوں کو رعایت نہیں ملے گی: سرفراز بگٹی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یومِ دفاعِ پاکستان و شہداء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے سر زمین کے ہر انچ کا دفاع کرے گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ تخریب کاری، انتشار اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید