وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے، ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔
دوسری جانب یوم دفاع کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے قومی اتحاد کا دن ہے، قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکجہتی چاہیے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔