وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سب کو شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، پوری قوم اپنے اتحاد اور ایمان سے دشمن کو دوبارہ شکست دے گی۔
یومِ دفاع کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع ملکی تاریخ کا ایک اہم ترین لمحہ ہے، یوم دفاع پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک افواج ساری قوم کا فخر ہے، یومِ دفاع پاکستانی افواج کا عظیم کارنامہ ہے۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دن پاک وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو گیا۔