وزیرِاعظم شہباز شریف نے سینئر اینکر پرسن اور صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی محسن شیرازی کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے مرحوم محسن شیرازی کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اُنہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم محسن شیرازی کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے بھی محسن شیرازی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بہن بھائی قدرت کے انمول رشتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔