• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بیشتر علاقوں میں سیلابی ریلے اتر گئے

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہے جبکہ سیلابی ریلے اتر گئے ہیں۔

کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلوں سے سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کنٹرول روم نے بتایا کہ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، بولان، حب اور نصیر آباد میں ذرائع آمدورفت شدید متاثر ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق قومی و صوبائی شاہراہیں اور پل بہہ جانے کے بعد روڈ کلیئرنس سست روی کا شکار ہے، کوئٹہ چمن این 25 شاہراہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، ژڑہ بند کے مقام پر ٹریفک متاثر ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے بلوچستان کو پنجاب، خیبر پختون خوا سے ملانے والے این 50 مسلم باغ، بولان میں سبی جیکب آباد این 65 شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں سے ملبہ ہٹانے کے بعد کام کریں گے۔

محکمۂ سول ورکس نے بالائی اضلاع کے بالائی علاقوں میں مشینری پہنچا دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید