• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری، جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی عدالت پہنچ گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کے لیے 2 ارب روپے کی خطیر رقم جاری کی جا رہی ہے، سندھ حکومت کا یہ اقدام غیر ضروری اور خزانے کا غلط استعمال ہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ گاڑیوں کے لیے سندھ حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں صوبائی حکومت، چیف سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ اور بورڈ آف ریوینیو کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید