• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سے مذاکرات میں مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت کے ساتھ رابطے بنے: بیرسٹرسیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف علی خان سیف نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن سمجھتے ہیں کہ ان کا مفاد حکومت کی طرف ہے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمٰن سے ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں، مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت کے ساتھ رابطے بنے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ 8 فروری الیکشن میں دھاندلی پر ہم اور مولانا فضل الرحمٰن ایک پیج پر تھے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی مولانا فضل الرحمٰن سے نہیں کہا کہ ہمارے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر کچھ کریں۔

قومی خبریں سے مزید