لاہور ہائی کورٹ نے فائروال کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔
عدالت نے فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹمز کے خلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس فیصل زمان نے پینل کی درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
کراچی میں پاکستان بازار گلشن ضیاء میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے پولیس کو 120 گز پلاٹ کا تحریری معاہدہ بھی ملا ہے۔
کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی، منڈی کا باقاعدہ افتتاح آج کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اگلے بجٹ میں بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغانوں کو 30 جون تک کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر جاری حکم امتناع اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم کر دیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ نصاب دورِ جدید کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیئے۔
کمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن پر 2009 میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانہ 2008 میں حج کرایوں میں 80 فیصد اضافہ پر کیا گیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ( پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔