لاہور کی عدالت نے حساس اداروں کو شہریوں کی کال ریکارڈنگ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں حساس اداروں کو شہریوں کی کال ریکارڈنگ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہونے کی بِنا پر کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے تو ہم یہ کیس نہیں سن سکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر درخواست اور حکمنامے کی کاپی کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں، یہ دستاویزات آنے پر دیکھیں گے کہ یہ فل بنچ کیس سن سکتا ہے یا نہیں۔