• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے بچت کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا۔

جس کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں 3 سال سے خالی اسامیاں ختم ہوجائیں گی، ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے سوا کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی، ایمبولینس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق اسپتالوں ،لیبارٹریز، زراعت، اسکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔

قومی خبریں سے مزید