یوم دفاع کے موقع پر وفاقی وزراء نے مختلف شہروں میں پاک فوج کے شہداء کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہداء کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کوئٹہ میں میجر جلال الدین شہید کے گھر گئے اور اہلخانہ سے ملاقات کی، خواجہ آصف نے شہید میجر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کے گھر گئے اور شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب راولپنڈی میں شہید لانس نائیک وقار حسن کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
محمد اورنگزیب نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں لانس نائیک وقار حسن کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ راولپنڈی میں میجر ہمایوں شہید کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات میں میجر ہمایوں شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال راولپنڈی میں کیپٹن کاشف شہید کے گھر گئے اور شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
احسن اقبال نے شہید کیپٹن کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔