وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی ہے اسلام آباد میں جلسہ گاہ کی جگہ بدل دی گئی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جگہ بدلنے کے بعد ہمارا جلسے کا سامان ترنول تھانے لے جایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سامان واپس کرو، ورنہ آکر سامان بھی لگالوں گا اور جلسہ بھی کرلوں گا، یہ اپنی دی ہوئی این او سی کے بعد ڈرامے کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ترنول تھانے والوں کو حکم دینے والے سن لیں کہ میں ترنول تھانے سامان لینےجاوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اجازت دو یا نہ دو جلسہ ہوگا، کنٹینر اور ساونڈ لے کر آؤں گا۔