• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے 4 مقدمات، بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر پراسیکیوشن کو دلائل کا آخری موقع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر پراسیکیوشن کو آخری موقع دیتے ہوئے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، مقدمات کے اندراج کے وقت بانیٔ پی ٹی آئی یہاں پر موجود نہیں تھے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم تو قانون کی بات کرتے ہیں، ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ ان کے خلاف کوئی میٹریل موجود نہیں ہے، 4 ماہ تک بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن نے ہمارے خلاف 4 مؤقف اپنائے اور چاروں میں فیل ہوئے، پراسیکیوشن کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت موجود ہے تو دے، 24 مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، کرمنل قانون کا مذاق نہ اڑائیں۔

عدالت نے ضمانتوں پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو چکے اب پراسیکیوشن کے لیے دلائل دینے کا آخری موقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید