سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو انتشار کی طرف لے کے جائیں گے۔
اسلام آباد جلسہ گاہ میں محمود اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ گاڑی نہیں ہے تو پیدل آئیں اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس جلسے کا بنیادی مقاصد بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرانا ہے، حکومت روڈ بلاک کرنے کی کوشش کرے گی مگر آپ کو ہر صورت نکلنا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ حکومت جوڈیشل پیکیج لانے کی کوشش کر رہی ہے، تمام بار کونسل کو بھی اپنے حق کے لئے نکلنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ جوڈیشل پیکیج میں ساتھ دیں، یہ لوگ ملک کو انتشار کی طرف لے کے جائیں گے۔