• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جلسے جلوس ریگولیٹ کرنے سے متعلق قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد میں جلسے جلوس ریگولیٹ کرنے سے متعلق قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکیشن صدر مملکت آصف زرداری کے بل پر دستخط کے بعد جاری کیا، جلسے جلوس ریگولیٹ کرنے سے متعلق قانون کو پرُامن اجتماع و امن عامہ کا نام دیا گیا ہے۔

قانون کے تحت بغیر اجازت، سیکیورٹی کلیئرنس اسلام آباد میں جلسہ یا اجتماع نہیں ہوسکتا، قانون کے تحت ریڈ زون یا ہائی سیکیورٹی زونز میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئے قانون کے تحت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا، اسلام آباد میں جلسے جلوس مخصوص مقامات پر ہی ہوسکیں گے، مخصوص مقامات پر جلسے جلوس کی اجازت مجسٹریٹ سے لینا ہوگی۔

قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کیلئےخطرہ بننے والے اجتماعات پر پابندی لگائی جاسکے گی، نئے ایکٹ کے تحت غیر قانونی اجتماع پر آرگنائزر اور شرکت کرنے والوں کو بھی سزا ہوگی، غیر قانونی اجتماع کا حصہ بننے والوں کو تین سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی، کسی کو تین سال یا زائد کی سزا ہوچکی ہو تو دوبارہ جرم پر 10 سال تک قید کی سزا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید