پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جب بھائیوں پر مشکلات آتی ہیں تو بہنیں اور مائیں کھڑی ہوتی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علمیہ خان نے ایک مثال قائم کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، میرا نہیں خیال کہ وہ جلسے کے دوران اسٹیج پر آئیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر علیمہ خان اسٹیج پر آئیں گی تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔