انجری کے شکار کرکٹر صائم ایوب کے معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلیے معائنہ رپورٹس کا انتظار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی لندن میں چیک اپ رپورٹس رواں ہفتہ میں متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) صائم ایوب کی معائنہ رپورٹس کا انتظار کررہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا، جبکہ اسکے مطابق ہی رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کے ری ہیب کےلیے لندن قیام کا فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق ہی ان کے لاہور واپس آکر ری ہیب مکمل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔