اسلام آباد( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی نے منگل کے روز بھی قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رکھا۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔
پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی پوسٹرز ساتھ لے کر ایوان میں آ ئے جن پر نعرے اور مطالبات درج تھے۔
بینرز پر تحریر تھا کہ نو مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جا ئے۔عمران خان کو رہا کیا جا ئے۔ گولی کیوں چلائی ؟سیاسی قیدی رہا کئے جائیں۔
پی ٹی آئی ایم این ایز نے اپنے مطالبات کے پوسٹرز بھی آویزاں کیے۔اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی تو سپیکر نے ایجنڈے کے مطابق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔